بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم گینگز آف واسے پور کے لیے کتنا معاوضہ ملا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہما قریشی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ بلاک بسٹر فلم گینگز آف واسے پور میں کام کرنے کے لیے انہیں 75 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم کے لیے کم معاوضہ ملا تو وہ انڈسٹری میں خود کو غیر محفوظ تصور کرتی تھیں۔
ہما قریشی نے بتایا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ فلم میں وہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی آسائشیں نہیں تھیں اور ٹیم کو علم نہیں تھا کہ فلم مکمل ہونے کے بعد کیسے نظر آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کے ہٹ ہونے کے بعد وہ انڈسٹری میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھیں اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ آگے کیا کرنا ہوگا۔
انوراگ کیشپ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ’گینگز آف واسے پور‘ کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی، منوج باجپائی، رچا چڈھا، پنکج ترپاٹھی ودیگر شامل تھے۔
واضح رہے کہ ہما قریشی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی فائیو‘ کی فلم ’ترلہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/a5RYMZq
0 Comments