Header Ads Widget

گندم مزید مہنگی اٹا کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی: مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے بری خبر ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ فلارملز نے آٹےکی قیمتوں میں اضافےکا اعلان کیا ہے۔ منگل سےشہر میں آٹا 150سے 160 روپے فی کلو ملےگا۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ، کراچی کی اوپن مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا نےگندم غائب کر دی ہے۔ قلت کے باعث کراچی میں گندم کی 100 کلو کی بوری کی قیمت 13200روپے ہو گئی ہے جس کے بعد گندم اور چینی کی قیمت 132روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔

چکی آٹا، ڈھائی نمبر آٹا اور فائن آٹے کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ ایکس فلارملز ڈھائی نمبر آٹا 150روپے فی کلو اور فائن آٹا 160 روپے فی کلو ہو گیا۔ چکی آٹا 10روپے فی کلو اضافے سے 170 روپےکا ہو گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jDaXFIb

Post a Comment

0 Comments