
ممبئی: مشہور بھارتی فلم ناقد ترن آدرش نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ’براہمسترا‘ کو ’بڑی مایوسی‘ قرار دے دیا۔
ترن آردش نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’براہمسترا‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم بہت بڑی مایوسی ہے، اس میں وی ایف ایکس زیادہ اور مواد کی کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’براہمسترا‘ ایک گیم چینجر فلم ثابت ہو سکتی تھی لیکن یہ ہاتھ سے نکل جانے والا موقع ثابت ہوئی، فلم میں صرف چمک ہے جبکہ روح ہے ہی نہیں۔
#OneWordReview…#Brahmāstra: DISAPPOINTING.
Rating:#Brahmāstra is a king-sized disappointment… High on VFX, low on content [second half nosedives]… #Brahmāstra could’ve been a game changer, but, alas, it’s a missed opportunity… All gloss, no soul. #BrahmāstraReview pic.twitter.com/5EOKJrtbiY
— taran adarsh (@taran_adarsh) September 9, 2022
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’براہمسترا‘ آج ہی سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔ اس نے پہلے ہی دن 40 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
دو روز قبل فلم کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع ہوئی تھی جس پر عالیہ بھٹ کو ایک تقریب کے دوران ردعمل دینا پڑا۔ دیا۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کے لیے یہ ایک خوبصورت ماحول ہے، ہمیں صحت مند اور رہنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو عام طور پر اپنی زندگی کے لیے شکر گزار ہونا چاہیے، ماحول میں منفی کچھ نہیں ہے بلکہ سب مثبت ہیں اور سب اچھا ہیں۔
فلم میں عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت دیگر ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RCPZlf4
0 Comments