بالی وڈ کنگ ایک بار پھر سے منفرد کردار میں جلوہ گر ہونا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ وشال بھردواج کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق کنگ خان گزشتہ سال اپنی متواتر بلاک بسٹر فلموں کے بعد اپنے مداحوں کو سرپرائز دینا چاہتے ہیں۔ وہ آئندہ پروجیکٹ کے لیے وشال بھردواج سے معاہدہ کرنے والے ہیں اور یہ متوقع طور پر ایک تھرلر فلم ہوگی۔
معروف بھارتی اخبار کے مطابق انڈسٹری کے اندرونی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان اپنے اگلے منصوبے کے تحت وشال بھردواج کی فلم سائن کرنے والے ہیں۔
نامور فلمساز وشال بھردواج اور شارہ رخ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ شاہ رخ خان اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر ہیں جہاں وہ اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے محتاط اور مختلف طرح کی فلمیں کرنے کے خواہشمند ہیں۔
وشال کی فلمیں بنانے کا اندازکافی مختلف ہے جبکہ شاہ رخ جس طرح کی فلمیں کرتے آئے ہیں ان کا مزاج بالک مختلف ہے تاہم بالی وڈ اداکار اب روایتی سینما سے ہٹ کر فلم بنانے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ کو وشال کا اسکرپٹ پسند آیا ہے اور ان کے اور بھردواج کے درمیان فی الحال بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں وشال بھردواج منفرد انداز کی فلمیں بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور انھوں نے اومکارا، مقبول اور حیدر جیسی شاندار فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ug0WBt9
0 Comments