Header Ads Widget

’ہم چیمپئن ٹیم ہیں‘ سابق بھارتی کھلاڑیوں نے کیا کہا؟

اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار 137 رنز بنا کر آسٹریلیا کو اتوار کو احمد آباد میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ چھٹا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ہندوستان کی شکست پر ان کے سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور آسٹریلوی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی۔

سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ہم ایک چیمپئن ٹیم ہیں ۔۔۔ آسٹریلیا کو بہت بہت مبارک ہو!

سابق جارحانہ بلے باز وریندر سہواگ نے کہا کہ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جیتنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ فائنل کے دن وہ بہترین ٹیم تھے اور ٹریوس ہیڈ نے ناقابل یقین اننگز کھیلی اور میچ ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ کے پہلے ہاف سے محروم رہنے کے باوجود آسٹریلیا کا انہیں اسکواڈ میں شامل کرنا ایک اعلیٰ ترین فیصلہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں جو کوششیں کیں اس کے لیے ہم اپنا سر بلند رکھ سکتے ہیں، انہوں نے پورے ورلڈکپ میں ہمیں خوشی کے بہت سے لمحات دیے لیکن بدقسمتی سے فائنل میں لائن عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

سابق بولر عرفان پٹھان نے لکھا کہ ٹیم انڈیا کے لیے پورے ورلڈ کپ میں صرف ایک برا کھیل اور وہ فائنل تک۔ ہماری ٹیم کے لیے محبت اور احترام۔۔۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HhgEAjW

Post a Comment

0 Comments