مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج ہم پر الزام لگا رہی ہے کہ یہ فکسڈ میچ ہے کیا پیپلزپارٹی کو پہلے نہیں پتہ تھا کہ یہ میچ فکسڈ ہے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ 16ماہ ہمارے ساتھ رہے کیا ان کو میچ فکسڈ کا نہیں پتہ تھا؟ کیا پی پی والے بچے ہیں انہیں 2 ماہ میں پتہ چلا کہ میچ فکسڈہے۔
سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک شخص کی وطن واپسی کیلیے الیکشن روکا گیا۔
سانحہ کارساز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر ووٹ کی عزت نہیں بلکہ بے عزتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت میں ایک چیز سامنے آئی کہ ملک کو لندن سے نہیں چلایا جا سکتا، ملک کو چلانا ہے تو عوام کے درمیان آنا پڑے گا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمابلال یاسین نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو نمازمغرب مینارپاکستان میں اداکریں گے مینار پاکستان پر صرف میاں نواز شریف کا خطاب ہو گا جلسے میں 15منٹ آتش بازی ،2 نئےگانے بجائے جائیں گے۔
بلال یاسین نے کہا کہ 21 اکتوبر کو عوام کے رش سے پنڈال کم پڑجائےگا، 2011 میں ایک سیاسی جماعت کے جلسے سے کئی گنا بڑا جلسہ ہو گا مینارپاکستان سےملحقہ سڑکیں جلسہ گاہ کا منظر پیش کریں گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0Oip6SD
0 Comments