جدہ : سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے گاڑی مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی گاڑی چیک کرنے کیلئے خود کار نظام (ای مانیٹرنگ) شروع کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے کہا کہ گاڑیوں کا انشورنس نہ کرانے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان نے کہا کہ گاڑیوں کی انشورنس کی تصدیق کے لیے خودکار نگرانی کے نظام کو استعمال کیا جائے گا۔
گاڑیوں کی انشورنس کی درستگی کے بارے میں استفسار کرنے کا طریقہ کار 5 مراحل کے ذریعے طے کیا گیا تھا۔
شہری ’ابشر‘ ایپ سے یا آن لائن اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوکر گاڑیوں کی انشورنس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ اسکے لیے شہریوں کو ابشر ایپ پر اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو کر گاڑیوں کی سروسز پر جاکر گاڑی کی انشورنس کی درستگی کا انتخاب کریں گے اس کے بعد مطلوبہ فیلڈز کو پُر کرنا ہوگا اور آئی ڈی نمبر اور گاڑی کا پلیٹ نمبر داخل کرنا ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹریفک قانون میں شامل ترامیم میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ گاڑیوں کا درست انشورنس نہ ہونا خلاف ورزی ہے جس کے لیے کم از کم 100 ریال اور زیادہ سے زیادہ 150ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
۔سعودی عرب میں جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں، شہریوں اور رہائشیوں دونوں کو ٹریفک کے ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے اور ٹریفک حادثات کے دوران اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wxCer8n
0 Comments