Header Ads Widget

پاکستان کو ایک میچ سے ۔۔! شعیب اختر نے کیا کہا؟

پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایک میچ کی شکست سے پاکستان کو باہر نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان کے خلاف سپرفور مرحلے میں بھارت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے گرین شرٹس کو چاروں شانے چت کر دیا۔

انہوں نے بھارتی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ کے شعبے میں زبردست پلاننگ سے پاکستان کو قابو کیا گیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی بولرز نے عمدہ پرفارمنس دی، بمراہ نے اچھی گیند بازی کی اور کلدیپ نے اچھا اسپیل کیا، سب سے اچھی بات بھارتی بولرز کی پلاننگ اور اسپرٹ کی تھی وہ سوچ کر آئے تھے کہ وکٹیں لینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور فاسٹ بولر میرے لیے جو حوصلہ افزا بات تھی وہ بھارتی بولرز کی سوچ تھی کہ وہ وکٹیں لینے کے لیے آئے جس کا انہیں فائدہ ہوا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/B8HvzMN

Post a Comment

0 Comments