Header Ads Widget

رضوانہ تشدد کیس، سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنادیا گیا

راولپنڈی: گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عاصم حفیظ کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا ہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عاصم حفیظ کا بطور او ایس ڈی نوٹیفکیشن بھی جاری رکدیا ہے۔

عاصم حفیظ کو 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر اور سول جج عاصم حفیظ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر رکھا ہے جب کہ ان کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

یاد رہے کہ جنرل اسپتال لاہور میں زیرعلاج 14 سالہ بچی رضوانہ پرتشدد کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آیا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے، جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ شدید خوف کا شکار تھی۔

رضوانہ کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کے مطابق بچی کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور اس کے انفیکشن میں بھی کمی ہوئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qyFBKCJ

Post a Comment

0 Comments