Header Ads Widget

اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرارداد امریکی کانگریس میں پیش

اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کرنے کی تاریخی قرارداد امریکی کانگریس میں پیش کر دی گئی۔

امریکی کانگریس میں قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین نے پیش کی جس کے تائید کنندگان میں کانگریس ویمن الہان عمر، راشدہ طلیب، مین آنڈرے کارسن شامل ہیں۔

قرارداد کے مقاصد میں کہا گیا کہ اسلام کو دنیا کے عظیم مذاہب میں تسلیم کیا جائے۔ اسلام کو دنیا کے عظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کرنا ہے۔

قرارداد کا متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ اسلام کا مطلب خدا کی مرضی کے سامنے سرتسلیم خم کرنا اور امن ہے مسلمان قرآن پاک کو ہدایت کی کتاب مانتے ہیں اور مسلمان اپنی زندگی کا طریقہ حدیث کے گرد وضع کرتے ہیں حدیث جو کہ روایات اور پیغمبر محمد ﷺ کے فرمان کا مجموعہ ہے۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً2 ارب مسلمان ہیں امریکامیں تقریباً 35 لاکھ مسلمان ہیں جن کا متنوع نسلی اور ثقافتی پس منظر ہے امریکی مسلمان معیشت، تنوع، فلاحی سرگرمیوں سمیت کئی شعبہ جات میں کردار ادا کرتے ہیں اسلام لازم کرتا ہےکہ حکومتوں کو ہمیشہ عدل، انصاف اور ہمدردی پر توجہ دینی چاہیے۔
ایوان نمائندگان نے اسلامی عقیدے کو دنیا کے عظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oL6fIhK

Post a Comment

0 Comments