Header Ads Widget

حجاج کرام کو رقوم کی واپسی کیلیے نامزد بینکوں کو فنڈ جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو رقوم کی واپسی کیلیے نامزد بینکوں کو فنڈ جاری کر دیے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ متعلقہ بینکوں سے رقوم کی ادائیگی آئندہ ہفتے شروع ہوگی، تمام حجاج کرام کو رقوم واپسی کے میسج بھیج دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حجاج کرام کو 97 ہزار تا 1 لاکھ 32 ہزار روپے واپس ملیں گے، قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے پہلے واپس کیے گئے تھے۔

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حجاج سے بھی آرا اور شکایات طلب کر لیں۔ ترجمان نے بتایا کہ نجی اسکیم کے حجاج کرام کو بھی موبائل ایس ایم ایس جاری کر دیے گئے۔

یاد رہے کہ 27 جولائی کو حکومت نے حاجیوں کو مجموعی طور پر 4.5 ارب روپے واپس کرنے کے بعد مزید 12 ارب روپے واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور طلحہ محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پہلے ہر حاجی ہو 55 ہزار روپے واپس کیے، اب حجاج کو مزید 97 ہزار روپے واپس کرنے جا رہے ہیں، جو 18 ہزار حجاج مدینہ میں دور رہے ہیں انہیں 14 ہزار روپے واپس کریں گے۔

طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ٹرین استعمال نہ کرنے والے حاجیوں کو 21 ہزار روپے واپس کریں گے، حاجیوں کو پہلے مجموعی طور پر 4.5 ارب واپس کیے تھے اب حاجیوں کو مزید 12 ارب روپے واپس کریں گے۔

وزیر مذہبی امور نے مزید کہا تھا کہ آئندہ حج کیلیے ابھی سے وزارت خزانہ کو فارن ایکسچینج کا انتظام کرنا ہوگا، آئندہ حج کیلیے تربیت کے مواقع بہتر بنائیں گے، سعودی عرب کی حکومت نے دو پاکستان ہاؤسز ہم سے لے لیے ہیں، حج میں اگر کوئی غلطی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/159bO8d

Post a Comment

0 Comments