کراچی: وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) کی کسٹم کے میگا کرپشن کیس کی تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں دو مرکزی کرداروں کو عہدوں سے معطل کر دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر پریونٹو افسر محمد طیب خان اور پریونٹو افسر شہباز احمد کو عہدے سے معطل کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کے نام گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتائے تھے۔
کسٹم افسران کو 120 دن کیلیے معطل کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق افسر محمد طیب نے اعلیٰ افسران کو رشوت کے عوض سونا خرید کر دیا، دونوں افسران سے ایف آئی اے تفتیش کرے گا۔
حکام نے بتایا کہ کسٹم کے ایک افسر پر چھالیہ اسمگلنگ کے عوض رشوت لینے کا الزام ہے، افسر پر رشوت کی رقم سے سونا خریدنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xvW0AOd
0 Comments