Header Ads Widget

فائزہ خان نے اپنے خوابوں سے متعلق بتادیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’رامین‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ فائزہ خان نے اپنے بچپن کے خوابوں سے متعلق بتایا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ فائزہ خان نے شرکت کی اور اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

فائزہ خان نے کہا کہ لوگ بچپن میں مختلف چیزوں کے خواب دیکھتے ہیں، میرا بچپن کا خواب تھا کہ پائلٹ بنوں اور جب بڑی ہوئی تو بیڈمنٹن کھلاڑی بننے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن میں دلچسپی رکھنے کے باجود ہمیشہ اداکاری کا شوق تھا اور آئینے کے سامنے اداکاری کرتی رہتی تھی۔

فائزہ خان کا کہنا تھا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھی اور بی بی اے مکمل کیا اب ایم بی اے کرنے کا ارادہ ہے۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان ’رامین‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جنہیں یونیورسٹی کے دوست جنید جمشید نیازی (واصف) سے محبت ہوتی ہے لیکن واصف گھر والوں کی مرضی سے فرحت سے شادی کرلیتے ہیں جس پر رامین خودکشی کی کوشش کرتی ہیں۔

’بےبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oO8fSTP

Post a Comment

0 Comments