Header Ads Widget

مزیدار "اسٹر فرائی ویجیٹیبلز بنائیے

عید الاضحیٰ کے موقع پر اولین ایام میں تقریباً ہر گھر میں زیادہ تر پکوان گوشت سے تیار کیے جاتے ہیں لیکن اگر اس کے ساتھ تھوڑا سا مختلف بھی بنالیا جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں خاتون شیف نے "اسٹر فرائی ویجیٹیبلز” بنانے کا طریقہ بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سلاد کی طرح کی ایک مزیدار ڈش ہے جسے بڑوں کے ساتھ بچے بھی بہت پسند کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس کو بنانے میں وہی عام سی سبزیاں استعمال ہوتی ہیں جو عام طور پر گھروں میں موجود ہوتی ہیں۔

خاتون شیف نے بتایا کہ سب سے پہلے اس میں بند گوبھی کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ شملہ مرچ، پیاز، گاجر کے ساتھ تھوڑی سی لال مرچ، لہسن، ٹماٹر لیموں اور نمک حسب ذائقہ لینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان تمام چیزوں کو ترتیب کے ساتھ باری باری کڑاھی میں ہلکے سے آئل میں تل لینا ہے اور تیار ہونے کے بعد اسے آپ اپنے دسترخوان پر دیگر ڈشز کے ساتھ رکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BrIHCDL

Post a Comment

0 Comments