Header Ads Widget

9 مئی کےدلخراش واقعات پر بیرون ملک مقیم پاکستانی سول کمیونٹی بھی سیخ پا

9 مئی کے واقعات پر بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی سیخ پا ہے اور فرانس میں مقیم پاکستانیوں اور وہاں کے شہریوں نے مشترکہ طور پر فرانسیسی صدر کے نام خط لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی کے دلخراش واقعات پر بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی سیخ پا ہے اور فرانس میں مقیم پاکستانیوں اور وہاں کے شہریوں نے مشترکہ طور پر فرانسیسی صدر کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کے حالیہ سیاسی، معاشی عدم استحکام کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔

فرانس میں مقیم پاکستانی سول کمیونٹی اور مقامی شہریوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے گمراہ کن پروپیگنڈے نے اداروں کو کھوکھلا کیا اور انہوں نے اپنے دور اقتدار میں پھیلائی معاشی، سماجی، سفارتی تباہی کا ملبہ موجودہ حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔

خط میں فرانسیسی صدر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کیلیے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت کے شر پسندوں نے ریاست کی اساس پر حملہ کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو قانونی کارروائی سے بچانے کیلیے پی ٹی آئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ حکومتِ پاکستان حقائق اور درست معلومات پر مبنی مثبت اورتعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OjLwyHQ

Post a Comment

0 Comments