Header Ads Widget

9مئی واقعات میں ملوث افراد کی استحکام پاکستان پارٹی میں جگہ نہیں

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی استحکام پاکستان پارٹی میں جگہ نہیں عدالتوں کو دیکھنا چاہیے 9مئی کے واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی ملوث ہیں یا نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ کی اینکر مہربخاری کو دیے گئے انٹرویو میں علیم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی2018میں وزیراعظم بنےتوشخصیت بدل گئی تھی، 9مئی کےدن پرویزخٹک پی ٹی آئی کاحصہ تھےتوان کےپاس معلومات ہوں گی پرویزخٹک کہتے ہیں 9 مئی میں چیئرمین پی ٹی آئی ملوث ہیں توانہیں معلومات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ فائیو کا جو ٹولہ ہے اس میں فیض حمید بھی شامل تھے چیئرمین پی ٹی آئی،ان کی اہلیہ، فیض حمید، فرح خان کرپٹ فائیو ٹولے میں شامل ہیں فیض حمیدکی الگ لائن بن گئی تھی وہ سمجھتے تھے انہیں آرمی چیف بنا دیا جائے گا مجھے نہیں معلوم ہو سکتا ہے باجوہ بھی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہوں فیض حمید بطور ڈی جی سی جو کام کر رہے تھے ہم اس کاحصہ رہے ہیں۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی فیض حمید سمجھ رہے تھے جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تھےتو چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کی تھی جنرل عاصم منیر نے بشریٰ بی بی کے کرپشن کے ثبوت سامنے رکھے، دکھائے گئے ثبوت دستاویزی اور آڈیو دونوں ہیں جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نےکہاکہ وہ اپنی حدیں پار کر رہے ہیں جنرل عاصم منیر نےکہا آپ کا ذاتی ملازم نہیں ملک کیلئےکام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے اپنی پسند کا ایک بندہ آئی بی میں رکھوایا جو پسند کی رپورٹ دیتا تھا اعظم خان وہی پسند کی رپورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کو دیتا تھا کسی شخص کو عہدے سے نکالنے کیلئے وہی پسند کی رپورٹ لی جاتی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4vOk0Zw

Post a Comment

0 Comments