Header Ads Widget

امریکی ریمارکس، چین اور جنوبی کوریا میں سفارتی تناؤ

جنوبی کوریا نے امریکی تعلقات پر تبصرہ کرنے پر چین کے سفیر کو طلب کر لیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے چین کے سفیر کو ان تبصروں پر احتجاج کے لیے طلب کیا ہے جس نے سیول پر امریکا کی طرف جھکاؤ اور چین سے دور رہنے کا الزام لگایا تھا کیونکہ عالمی اثر و رسوخ کے لیے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان مقابلہ شدت اختیار کر رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ چانگ ہو جن نے چینی سفیر ژنگ ہائیمنگ کو ایک دن قبل جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیے گئے ان کے "بے ہودہ اور اشتعال انگیز” ریمارکس پر خبردار کیا۔

وزارت نے زنگ پر سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے اور جنوبی کوریا کی ملکی سیاست میں مداخلت کا الزام لگایا لیکن زنگ کے تبصروں کے ان حصوں کی وضاحت نہیں کی جو اس نے نامناسب سمجھی تھیں۔

تنقید کے بارے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں موجودہ چیلنجز "چین کی وجہ سے نہیں” ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NfUoDFM

Post a Comment

0 Comments