Header Ads Widget

پکنک کیلئے کون سے پکوان تیار کیے جائیں؟

کراچی : پکنک یا سیر وتفریح کیلئے جانے کا شوق تو سب ہی کو ہوتا ہے اور پکنک پر جانے کیلئے ایک ہفتہ پہلے سے ہی تیاریوں کا آغاز کردیا جاتا ہے۔

بچے تو عموماً اپنے کپڑوں کی کلیکشن اور کھیلنے کیلئے فٹبال یا کرکٹ کا سامان نکال لیتے ہیں جبکہ بڑوں کا سب سے اہم مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ لے جانے کیلئے کون کون سے پکوان تیار کیے جائیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شیف ثمینہ نے پکنک پر پکوان لے جانے کے حوالے سے ناظرین کو اپنے بہترین مشوروں سے نوازا اور بتایا کہ پکنک کیلئے کون سی ڈشز زیادہ بہتر رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پکنک پر لے جانے کیلئے بریانی، کھڑے مصالحے کا قیمہ، کباب اور پراٹھے بہت موزوں ہیں۔ اس کے علاوہ سینڈوچز  اور پھل فروٹ لے جانا بھی بہتر ہے۔

شیف ثمینہ کا کہنا تھا کہ لوگ عموماً بریانی ساتھ لے جانا پسند کرتے ہیں لیکن مسئلہ ہوتا ہے کہ اس کے خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ بریانی میں ٹماٹر کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ بریانی کا چاول نہ ٹوٹے تو سیلا چاول استعمال کریں، انہوں نے بتایا کہ چنے کی چاٹ نہ لے کر جائیں کیونکہ اس میں املی ہوتی ہے اور کھٹائی کی وجہ سے وہ جلدی خراب ہوجاتے ہپں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tDZPi0f

Post a Comment

0 Comments