Header Ads Widget

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے منگیتر راگھو چڈھا کی شادی کا ممکنہ مقام اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے 13 مئی کو دہلی میں منگنی کی۔ بعد ازاں دونوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کر کے باضابطہ اس کا اعلان کیا۔

جوڑے کو حال ہی میں شادی کے مقام کی تلاش کیلیے ریاست راجستھان روانہ ہوتے ہوئے ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ پرینیتی اور راگھو اس سال کے آخر تک شادی کر لیں گے۔

جوڑے نے ریاست راجستھان کے ضلع ادے پور میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے شادی کو یادگار بنانے کیلیے خوبصورت جگہ کی تلاش میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے شادی کی تقریب کیلیے ادے پور میں فائیو اسٹار ہوٹل ’THE OBEROI UDAIVILAS‘ کا انتخاب کیا ہے۔

پرینیتی اور راگھو چاہتے ہیں کہ ان کی شادی کی تمام چیزیں روایتی ہوں۔ وہ ہر ممکن حد تک خاندانی رسم و رواج کا خیال رکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی کزن و عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی نک جونس سے ریاست راجستھان کے عمید بھون پیلس میں شادی کی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2rWaR87

Post a Comment

0 Comments