Header Ads Widget

کیا دپیکا پڈوکون نے خوبصورت نظر آنے کیلیے سرجری کروائی اداکارہ نے بتا دیا

ممبئی: دیگر اداکاراؤں کی طرح نامور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی خوبصورتی بڑھانے کیلیے سرجری کروانے کے مشورے ملے لیکن انہوں نے اپنے دل کی سنی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سرجری سے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں قدرتی طور پر خوبصورت ہوں اور پُرکشش نظر آنے کیلیے کبھی سرجری نہیں کروائی۔

دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ مجھے بھی فلمی کیریئر کے آغاز میں دیگر اداکاراؤں کی طرح خوبصورت میں اضافے کیلیے سرجری کے مشورے ملے لیکن میں اُس وقت بھی پُراعتماد تھی، میں نے اس طرح کے فضول مشوروں پر کبھی توجہ نہیں دی۔

متعلقہ: دپیکا پڈوکون کے مداحوں کیلیے خوشخبری، بڑا اعزاز حاصل کرلیا

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب بالی وڈ میں قدم رکھا تب میری عمر صرف 18 سال تھی، میں نے ان مشوروں پر عمل نہ کر کے بہت اچھا کیا، میں بغیر کسی سرجری کے بھی آج ایک کامیاب اداکارہ ہوں اور ایسے مشوروں پر عمل نہ کرنے پر خود اپنا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

دپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ سُپر اسٹار امیر ترین اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے ڈیبیو کیا۔ اداکارہ نے سال 2018 میں اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kKp1s76

Post a Comment

0 Comments