Header Ads Widget

سندھ میں ٹک ٹاکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی

سندھ کے ضلع مٹیاری کی تحصیل نیوسعیدآباد میں ٹک ٹاکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کو ٹک ٹاک بنانے کے بہانے بلاکر 3 لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ٹک ٹاکر لڑکی کی جانب سے وقارملاح اور اس کے ساتھیوں پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نےکیس درج کر لیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور ملزمان تاحال آزاد ہیں۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ کیس درج ہونے کے بعد بھی پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ملزمان مجھے پریشان کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں اگر کچھ بھی ہوا تو میری موت کے ذمہ دار نامزد ملزمان ہوں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7OAosvb

Post a Comment

0 Comments