وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ون میں شو نہیں چلے گا جب بینچ کو نہیں مانیں گے تو فیصلہ کیوں مانیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’خبر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ سے علیحدہ ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل موجود ہے اس بل کے بعد چیف جسٹس کی جانب سے بینچ بنانا خلاف قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ون مین شو نہیں چلے گا۔ جب بینچ کو ہی نہیں مانتےتو ہم اس کا فیصلہ کیوں مانیں گے، اس خلاف قانون بنائے گئے بینچ کے فیصلے کی بھی حیثیت نہیں ہو گی۔
عرفان قادر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں یہ ساری کارروائی بے معنی ہے، پٹیشنز کس بنیاد پر دی جا رہی ہیں جبکہ آرمی ایکٹ تقریباً 70 سال سے موجود ہے۔ ناقابل تردید شواہد کا مطلب ہوتا ہے کیس چلایا جا سکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XCbjVmB
0 Comments