
کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کی ہے کہ آج بروز پیر اسکولوں میں پڑھائی کا عمل جاری رہے گا۔
اس حوالے سے جاری حکم کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ آج اسکولوں کی چھٹی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ آج بروز پیر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : تحریک لبیک پاکستان نے کل ہڑتال کی کال دے دی
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعدرضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پوری قوم ہمارے ساتھ ہے کل آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1VrLsQp
0 Comments