
ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے، اس کے علاوہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پراعتماد ہیں، مومینٹم کولیکر چلیں گے۔
Three changes for
: Azhar Ali, Naseem Shah, Haris Rauf out; Faheem Ashraf, Mohammad Nawaz and Abrar Ahmed (debut) in
One change for
: Livingstone out, Wood in https://t.co/iNOrLqcC6e | #PAKvENG pic.twitter.com/w1Dmn1pSZS
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 9, 2022
انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلی ہوئی ہے، اظہر علی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے، مارک ووڈ کو لیام لیونگ اسٹون کی جگہ پلیئنگ الیون ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ول جیکس بھی انگلش ٹیم پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1ynqxlS
0 Comments