
ملتان: ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم نے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا ہے۔
پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنزبنائے تھے، انگلینڈ کو 174 رنز کی برتری حاصل ہے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور سعود شکیل کریز پر موجود ہیں۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rscFWmi
0 Comments