Header Ads Widget

20 دسمبر کے بعد ملکی سیاست میں بونچال آنے والا ہے، عثمان ڈار

عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر کے بعد پاکستان کی سیاست میں بونچال آنے والا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں عثمان ڈار نے کہا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کر کے اپنی حکومت قربان نہیں کریں گے، عمران خان میں اور ان لوگوں میں یہ ہی فرق ہے، یہ لوگ اپنی سیاست کے لیے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ لوٹ مار نہیں ہوئی تھی تو 1100 ارب کے مقدمات کیوں ختم کرائے گئے، نیب قوانین تبدیل کرنے کی کیا ضرورت تھی، جب نیب اور ان کے مقدمات ہی ختم ہوگئے تو ڈیلی میل کیا کر سکتا تھا، ڈیلی میل کو انفارمیشن نیب کی طرف دی گئی تھی۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں نیب سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا، نیب کہاں سے کنٹرول ہو رہی تھی سب کو پتا ہے، خواجہ آصف کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ڈال دیتے ہیں، آصف زرداری 11 سال جیل میں رہتا ہے اور پھر نکلتے ہی صدر بنا دیا جاتا ہے، شہباز شریف جیل میں ہوتا ہے اور باہر نکل کر وزیر اعظم بنا دیا جاتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zNylAb0

Post a Comment

0 Comments