Header Ads Widget

پاکستان نے بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم مسترد کردی

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے معاملے پر اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم کو دفتر خارجہ نے مسترد کردیا ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری بیان میں بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم کی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی میڈیا سرکاری لیکس کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارتی میڈیا گمراہ کن، بےبنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو فروغ دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا 2 روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا، اجلاس میں دوسرے امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامید ہے کہ اب پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکا ل دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فیٹف وفد پاکستان کا دورہ کرکے ایکشن پرعمل درآمد کا جائزہ لے چکا ہے، پاکستان فیٹف اور ایشیا پیسفک گروپ کیطرف سے دیے گئے تمام نکات پرعمل کرچکا ہے اور وفد کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان پُرامید ہے نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا نام 2018 میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے 27 نکات پرعمل کے لئے ایکشن پلان دیا گیا، بعد ازاں پاکستان کو مزید 7 نکات پر عمل درآمد کا کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ان نکات پرعمل کرکےاعلی ٰ سیاسی سطح پرعملدرآمد کا روڈ میپ دے چکا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hZj384W

Post a Comment

0 Comments