Header Ads Widget

دنیا کی کوئی طاقت فوج اور عوام کا مضبوط تعلق ختم نہیں کرسکتی، بزنجو

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام میں محبت واحترام کا مضبوط تعلق قائم ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور شہدا پر فخر ہے،22 کروڑ عوام اپنی افواج کی قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں پر تنقید اور حقائق کے منافی الزامات قابل مذمت ہیں، پاک فون اور عوام کے درمیان محبت اور احترام کو جو مضبوط تعلق قائم ہے اس تعلق کو دنیا کی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کر سکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hTS1XrB

Post a Comment

0 Comments