
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی ادائیگی کے لیے دارالحکومت ریاض سے مکۃ المکرمہ روانہ ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر موجود ہیں عمرے کی ادائیگی کے لیے ریاض سے مکۃ المکرمہ روانہ ہوگئے ہیں۔
ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے وفد کے ارکان کے ہمراہ ملاقات کی اور پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب میں امداد فراہمی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ولی عہد کو مبارکباد پیش کی۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KqoWgMP
0 Comments