Header Ads Widget

حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی نئی تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ نتھیا گلی کے پرفضا پر موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ اور نیمل کے قریب ہی ان کا بیٹا مصطفیٰ عباسی بھی کھیلنے میں مصروف ہے۔

نیمل نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی جوڑی کی تعریف کررہے ہیں۔

نیمل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7x08knU

Post a Comment

0 Comments