
کراچی : شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ، شہر میں آج پارہ41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم رہے گا اور پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور گرمی کی وجہ بھارتی ریاست گجرات میں موجود سسٹم ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں ، شہری دھوپ اور گرمی میں سر ڈھانپ کر رکھیں اور پانی اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکی پیشگوئی کی ہے، لاہور، اسلام آباد،پشاوراورکشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Y073B8s
0 Comments