Header Ads Widget

کورونا کا شکار ایک اور مریض چل بسا

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور مریض دم توڑ گیا جب کہ مزید 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا، ملک میں اس عالمی وبائی مرض سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 612 ہوگئی ہے۔

این آئی ایچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یوں مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد رہی۔

 

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر ایکٹو کیسز کی تعداد 4797 ہے جس میں سے 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو مختلف اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

عالمی وبا کے آغاز سے اب تک 15 لاکھ 72 ہزار 410 افراد کورونا کا شکار ہوئے جس میں سے 15 لاکھ 37 ہزار ایک مریض شفا یاب ہوچکے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UArmjgJ

Post a Comment

0 Comments