Header Ads Widget

سارہ خان کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ سپر اسٹور میں گھریلو اشیا کی خریداری کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے بیٹی کو ٹرالی میں بٹھایا ہوا ہے اور اشیا خرید رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گروسری شاپنگ۔‘

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ننھی عالیانہ کو دعائیں دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی اور بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

گزشتہ دنوں جوڑی نے شادی کی دوسری سالگرہ منائی تھی اور حسب روایت فلک نے اہلیہ کو پھول پیش کیے تھے۔

یاد رہے کہ فلک اور سارہ خان دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WOnYlva

Post a Comment

0 Comments