Header Ads Widget

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کو دھچکا

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنگا کو دھچکا لگ گیا اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوکر باہر ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق سری لنکا کے شہر گال میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشنا دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے۔

مہیش تھیکشنا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انہوں نے اب تک سری لنکا کے لیے دو ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور 5 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ان کی جگہ 22 سالہ آف بریک بولر لکشیتھا ماناسنگھے کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

Theekshana

ماناسنگھے نے ابھی تک سری لنکا کیلئے ڈیبیو نہیں کیا ہے لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا شاندار ریکارڈ ہے۔

انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 17 میچوں میں 73 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 582 رنز بھی بنائے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی انجرڈ ہوکر سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے خلاف درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/e7PRvzw

Post a Comment

0 Comments