Header Ads Widget

معروف بھارتی گلوکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارت کے معروف گلوکار بھوپندر سنگھ 82 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار بھوپندر سنگھ طویل عرصے سے بڑی آنت کے عارضے میں مبتلا تھے ان کی اہلیہ متالی سنگھ نے موت کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹرز کے مطابق بھوپندر سنگھ کو 10 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔ ہمیں شبہ تھا کہ انہیں بڑی آنت میں انفیکشن کا مسئلہ ہے اور ہم اس حوالے سے طبی معائنے کر رہے تھے، اسی دوران انہیں کووڈ 19 ہوگیا اور پیر کو ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بھوپندر سنگھ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی انہوں نے سوگواران میں اہلیہ متالی اور بیٹے نہال سنگھ کو چھوڑا ہے۔

خیال رہے کہ بھوپندر سنگھ نے ماضی کے عظیم گلوکاروں کشور کمار اور محمد رفیع کے ساتھ متعدد ہٹ گانے گائے ہیں۔

بھوپندر سنگھ کے مشہور گانے
دل ڈھونڈتا ہے
نام گم جائے گا
حضور اس قدر بھی نہ اترا کر چلیے
دو دیوانے شہر میں
ہوکے مجبور مجھے اس نے بلایا ہوگا
کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے
بیتی نہ بیتائی رینا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eHSXGgN

Post a Comment

0 Comments