
کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے الزام میں سزا کے خلاف ملزم کی اپیل عدالت نے مسترد کردی۔
عدالت نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، عدالت نے ملزم کی سزا کو جیل میں گزاری گئی مدت تک محدود کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ کو ماتحت عدالت نے 11سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی مذکورہ ملزم کو دسمبر2018میں مقابلےکے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھی محمد اکرم کے ساتھ کورنگی تھانے کی حدود میں لوٹ مار کی وردات کررہا تھا کہ پولیس کے پہنچنے پرفائرنگ ہوئی، ملزم اکرم ہلاک ہوگیا تھا۔
The post پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے ملزم کی اپیل مسترد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3phzJQN
0 Comments