Header Ads Widget

ٹی 10 لیگ: دکن گلیڈی ایٹرز اور دہلی بُلز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

ٹی 10 لیگ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، دکن گلیڈی ایٹرز اور دہلی بُلز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی بُلز نے ٹیم ابوظبی کو 49 رنز سے شکست دے دی، ٹیم ابوظبی کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی اور 110 رنز کے تعاقب میں‌ پوری ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دہلی بُلز کے ڈومنک ڈریک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلے کوالیفائر میں دکن گلیڈی ایٹرز نے دہلی بُلز کو شکست دے دی

پہلے کوالیفائر میں دکن گلیڈی ایٹرز نے دہلی بؓلز کو باآسانی شکست دے دی، 140 رنز کے تعاقب میں دہلی بُلز کی ٹیم 122 رنز بناسکی۔

دکن گلیڈی ایٹرز نے دہلی بُلز کو 140 رنز کا ہدف دیا تھا، آندرے رسل نے 14 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اوڈین اسمتھ نے 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

The post ٹی 10 لیگ: دکن گلیڈی ایٹرز اور دہلی بُلز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dkt0i9

Post a Comment

0 Comments